اسلام آباد:پاکستان کی ایک گیارہ سال کی اسکولی لڑکی نے وزیراعظم نریند رمودی کو اترپردیش میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کیا۔اس ایک مکتوب لکھتے ہوئے ان سے کہاکہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے مزید لوگوں کا دل جیتنے پر اپنی توجہہ مرکوز کریں اور دونوں مملکوں کے درمیان میں ایک امن پل بنیں۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے لیٹر میں عقیدت نوید نے دونوں ملکوں ہندوستان او رپاکستان کے درمیان امن کی ضرورت کو اجاگر کیا اور کہاکہ وزیراعظم مودی اس کی برق رفتار عمل میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
عقید ت نے دو صفحات پر مشتمل لیٹر میں لکھا ہے کہ ’’ ایک مرتبہ میرے والد نے مجھے سے کہاتھا کہ دلوں کا جتینا ایک عظیم کام ہے ۔ اور یہ کام آپ نے کیا اور ہندوستانی عوام کا دل جیتا‘ اسی وجہہ سے آپ یو پی انتخابات میں کامیاب ہوسکے۔
مگر میں کہناضروری سمجھتی ہوں کہ آگر آپ ہندوستان اور پاکستانیوں کا دل جیتنا چاہتے ہیں ‘ تو آپ کو دوستی اور امن کے لئے مزیداقدامات اٹھانے ہوں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان میں بہتر تعلقات کی ضرورت ہے۔
اب وقت ہے دونوں ملکوں ہندوستان او رپاکستان کے درمیان میں امن کا ایک پل تعمیرکیاجائے ۔
جس کاانحصار گولیوں پر نہیں کتابوں پر ہوگا۔ ہم بندوقیں نہیں خریدیں گے ‘ ہم غریبوں کے لئے دوائیں خریدیں گے ‘‘۔
لیٹر کے اختتام پر بھی انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان امن واتحاد کی امید کا اظہار کرتے وئے یو پی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
You must be logged in to post a comment.