امرتسر: ممبئی سے تعلق رکھنے والے ضعیف والدین پاکستان جیل میں محروس اپنے فرزند کی رہائی کے لئے کوشاں ہیں۔جیل معیاد ختم ہونے کے باوجود یہ نوجوان محروس ہے
۔پاکستانی وزیراعظم کے مشیربرائے خارجی اور سرتاج عزیزکے دورہ ہند کے موقع پر ان سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے
۔ضعیف والدین امرتسر پہنچ کر یہاں منعقدہ ہارٹ آف ایشاء کانفرنس کے مقام پر پلے کارڈ تھامے سرتاج عزیز سے اپیل کررہے ہیں کہ ان کے فرزند 32سالہ حامد انصاری کو فوری رہا کیاجائے اور ان کے ساتھ انصاف کیاجائے۔
اس نوجوان کی والدہ فوزیہ انصاری نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے 40ممالک کے وزائے خارجہ کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔