لاہور:پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اسد بشیر خان کھٹک کے ساتھ اپنی تین سال کی شادی کو ختم کرتے ہوئے فیملی عدالت کے ذریعہ علیحدگی کے لئے منظوری لے لی ہے ۔
مسٹر کھٹک کی مقدمہ میں عدم پیروی کے پیش نظر لاہور کی عدالت نے خلع کی درخواست پر وینا کے حق میں فیصلہ سنایا۔اگر وہ طلاق کے لئے درخواست دیتے تو انہیں ’ حق مہر ‘ کی رقم کا 25فیصد حصہ مسٹر کھٹک کو ادا کرنا پڑتا تھا۔
عدالت کے عہدیداروں کے مطابق مذکورہ جوڑے کے درمیان میں نااتفاقیوں کی وجہہ سے وہ علیحدہ رہ رہے تھے اور 33سالہ اداکارہ نے لاہور فیملی عدالت میں علیحدگی کے لئے جنوری کے پہلے ہفتے میں ایک درخواست دائرکی تھی۔
عہدیداروں کے مطابق اس کے علاوہ عدالت نے مسٹر کھٹک کو سمن جاری کیاتھا جس کا نا تو انہوں نے جواب دیا او رنا ہی وہ عدالت سے رجوع ہوئے ‘ جس کی بناء پر عدالت نے پچھلے ماہ داخل کردہ وینا کی درخواست پر ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دونوں کے درمیان طلاق کو منظوری دیدی ہے ۔
دونوں نے دبئی کی عدالت میں ڈسمبر2013میں شادی کی تھی اور ان کے دوبچے بھی ہیں۔رپورٹس کے مطابق وین اور کھٹک پچھلے تین ماہ سے علیحدہ رہ رہے ہیں ۔ وینا چاہتی ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں شمولیت اختیار کرے جبکہ کھٹک اس سے منع کرتے ہوئے وینا کو اپنے دوبچے ابرام (2) اور عمل(1)سالد دیکھ بھال کرنے کو کہہ رہے تھے۔
روالپنڈی میں پیدا ہوئی ٹی وی اداکارہ وینا ملک مشہور ہندوستانی شو بگ باس میں داخلہ کے بعد کافی مقبول ہوئی تھی۔