پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی گریڈ کانفرنس کا راجستھان کے جئے پور میں انعقاد۔ ہندومسلم اتحاد پر سنت بجنا رام جی خطاب۔ ویڈیو

بھگوا زیب تن کئے سنت بجنارام جی نے راجستھان کے جئے پور میں پاپولرفرنٹ آف انڈیاکے زیرمنعقدہ گریڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس دیش میں جب مغلوں کی حکومت تھی اس وقت اس دیش میں سونے کے سکے چلتے تھے‘ کبھی کسی فرد کے ساتھ دوغلا رویہ اختیار نہیں کیاجاتا تھا۔

نہ جانے یہ کیسی حکومتیں ائی جو ہماری درمیان میں نفاق پیدا کرکے ایک دوسرے کو مدمقابل کھڑا کردیا۔

انہو ں نے کہاکہ مسلمان جب نماز یا عبادت کرتا ہے تو سارے ملک کے لئے دعا کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی سلامتی کے لئے دعاء کرنے والے قوم مسلمان ہیں۔ریکھا کی اوڑھنی سلمیٰ بیگم تیار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس دیش میں ہندو ہیں نہ مسلمان ہیں صرف انسان ہیں۔