دہلی ہائی کورٹ نے31اکٹوبر2018کو میرٹھ کے ہاشم پور میں 42مسلمانوں کے قتل عام کے معاملے میں کنور پال سمیت 15دیگر کو قصور وار قراردیاتھا۔ 22مئی 1987کی رات کو ہوئے اس قتل عام کے معاملے میں عدالت نے تمام قصورواروں کو عمر قید کی سزاء سنائی تھی
میرٹھ/بجنور۔یوپی پولیس کو اس حقیقت سے آگاہی حاصل ہونے میں پانچ ماہ کا وقت لگ گیا ہے کہ جو کانسٹبل پچھلے سال ایک ماہ کی چھٹی پر گیاتا وہ دراصل 1987کے سب سے سرخیوں میں رہے ہاشم پورہ قتل عام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔
مذکورہ55سالہ کانسٹبل کنور سنگھ بجنور ضلع کے بڈی پور پولیس تھانے میں تعینات تھے۔پچھلے جمعرات کے روز محکمہ جاتی جانچ کے بعد کانسٹبل کو برخواست کردیاگیاتھا۔
نومبر15سال2018کو کنور پال ایک مہینے کی چھٹی پر چلا گیاتھا۔ بجنور میں اس کے ساتھی نے شاملی سے میٹھائیوں کے ساتھ ڈیوٹی پر لوٹنے کو کہاتھا۔لیکن کسی کو اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ کنور پال سنگھ بھی پی اے سی کے لئے خدما ت دے چکا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے31اکٹوبر2018کو میرٹھ کے ہاشم پور میں 42مسلمانوں کے قتل عام کے معاملے میں کنور پال سمیت 15دیگر کو قصور وار قراردیاتھا۔
22مئی 1987کی رات کو ہوئے اس قتل عام کے معاملے میں عدالت نے تمام قصورواروں کو عمر قید کی سزاء سنائی تھی۔