وکٹوریہ ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹکساس میں صبح کے وقت آتشزدگی میں ایک مسجد شہید ہوگئی ۔ ماضی میں بھی اسے نشانہ بنایا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک اسٹور کلرک نے 2 بجے شب اسلامک سنٹر آف وکٹوریہ سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے اور فائر ڈپارٹمنٹ کو مطلع کیا ۔ جیف کو ان فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ عملہ یہاں پہنچنے تک مسجد کی ساری عمارت آگ کی نذر ہوچکی تھی ۔ وکٹوریہ فائر مارشل ٹالم لیگ لرنے آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے اسٹیٹ اور فیڈرل تحقیقاتی عہدیداروں سے مدد طلب کی ہے ۔ اسلامک سنٹر کے صدر شاہد ہاشمی نے کہا یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ اسے آتشزنی کا واقعہ قرار دیا جائے یا نہیں لیکن ایک ہفتہ قبل اسے لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا ۔ جولائی 2013 میں بھی عمارت کے باہر دیوار پر نفرت انگیز ریمارکس لکھے گئے تھے ۔۔