پٹنہ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ہفتہ کو ہوے والے پہلے مرحلے کی پولنگ سے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی)کے وجے رتھ کے رکنے کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ عظیم اتحاد نے بہار میں بی جے پی کا وجئے رتھ روکا تھا لیکن یوپی میں تو بی جے پی پہلے ہی ٹوٹے پہیوں کے رتھ پر سوار ہے‘ جو11مارچ کو پوری طرح ٹوٹ جائے گا۔
मैंने और नीतीश ने बिहार में बीजेपी का रथ रोका। यूपी में तो रथ ही नहीं है। इनका सब पहिया टूट चुका है। बचा-खुचा 11 मार्च को टूट जाएगा।
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) February 8, 2017
لالو پرساد نے ٹوئٹر کے ذریعہ بی جے پی پر جم کر طنز کرتے ہوئے لکھا میں نے اور نتیش کمار نے بہار میں بی جے پی کا رتھ روکاتھا۔یوپی میں تو رتھ ہی نہیں ہے۔ اس کے تمام پہئے ٹوٹ گئے ہیں جوکچھ باقی ہے 11مارچ کو ٹوٹ جائے گا۔
आप भी पढ़िए, इतिहासपुरुष मोदीhttps://t.co/831JcJ3Fy5
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) February 9, 2017
آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے بی جے پی کے ساتھ آر ایس ایس کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔
देख लो न्यायप्रिय यूपी वालों। इनको जोरदार तरीके से वोट की ऐसी चोट दो कि विषैले लोग नफ़रत की राजनीति करनी भूल जाये। https://t.co/G6YLwyxugf
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) February 9, 2017
انہو ں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ’’ میں تو فری لانس ہوں‘ نفرت او رزہر پھیلانے والی بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے کہیں بھی جاسکتا ہوں۔
बिहार की हार के थपेड़ों से ई संघी लोग अबतक लाल है। यूपी हार के बाद तो ये सब पगला जाएंगे। ये अज्ञानी लोग पता नहीं क्या-क्या बकता है? https://t.co/5rLluWHdJJ
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) February 9, 2017
اس سے پہلے لالو نے یوپی انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی محدود ریلیوں کو لہ کر بھی وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کی محدودریلیوں سے لگتا ہے کہ مودی یوپی ہار کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے ہیں۔