ٹوئٹر پرسیریش کوندیر نے یوگی ادتیہ ناتھ کو ایک’ غنڈہ‘ قراردیا

نئی دہلی: یوگی ادتیہ ناتھ کو بطور چیف منسٹر اترپردیش مقرر کرنے پر مرکزی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلم میکر اور ڈانس ڈائرکٹر فرح خان کے شوہر سیریش کوندیر نے یوگا ادتیہ ناتھ کو ’ غنڈہ ‘ قراردیا۔

.اپنے ٹوئٹس جس کو بعد میں منسوخ کردیا گیا ہے میں انہوں نے لکھا کہ’’ایک غنڈے کو فساد کی کھلی اجازت دیکر تشدد روکنے کی امید اسی طرح کی بات ہے کہ ایک عصمت لوٹنے والے کو عصمت لوٹنے سے روکنے کے اقدام جبکہ اس کو عزت لوٹنے کی اجاز ت دی گئی ہے مترادف ہے‘‘۔

وہ یہیں پر نہیں روکے ‘ ان کا اگلا ٹوئٹ تھا’’ ایک غنڈے کو چیف منسٹر بنانے کا اقدام یہی سمجھا جارہا ہے کہ دواؤ د سی بی ائی ڈائرکٹر بن سکتا ہے اور مالیاکو آربی ائی گورنر بنایا جاسکتا ہے۔

ایسا پہلے بار نہیں ہوا کہ ڈائرکٹر نے ٹوئٹر پر اپنی رائے دی ہے۔

قبل ازیں سال2016میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے’من کی بات‘پر بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ اگر ان کے ناک پکڑ لیں تو وہ منھ سے سانس لیں گے ۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس سے لطف لے رہے ہیں‘‘۔