سیول،6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ترک اسلحہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران ہو جائے ۔جنوبی کوریا کے حکام نے جمعرات کو کہا مسٹر کم اسی مہینے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کیساتھ تیسری کانفرنس میں حصہ لینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر چنگ یویونگ نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یونگ میں مسٹر کم سے ملاقات کے بعد20-18ستمبرکو شمالی کوریا کے دارالحکومت میں ملاقات کریں گے۔
. وہ مذاکرات میں جوہری ترک اسلحہ کے لئے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات پر بات چیت کریں گے ۔مسٹر کم نے جنوبی کوریا کے حکام سے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کو لے کر ان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے . وہ چاہتے ہیں کہ مسٹر ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران جزیرہ نما کوریا کو جوہری ترک اسلحہ اور شمالی کوریا ۔ امریکہ کے درمیان طویل عرصہ سے جاری کشیدہ تعلقات پر روک لگ جائے ۔مسٹر ٹرمپ کی مدت سال 2021 میں ختم ہونا ہے ۔مسٹر کم نے پہلی بار جنوبی کوریا کے حکام کے سامنے ملک کے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی ڈیڈ لائن کی تجویز پیش کی ہے ۔مسٹر چنگ کے مطابق مسٹر کم نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے مکمل طور سے جوہری ترک اسلحہ سے متعلق اپنے عزائم کو پھر سے دوہرایا اور اس سلسلہ میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔