اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے ٹرمپ سے تعلقات کی خبروں کو محض افواہ قراردیا ۔
واشنگٹن۔فحش اداکارہ اسٹارمی ڈانیل سے ڈونالڈ ٹرمپ کے مبینہ تعلق کا اسکینڈل سامنے آنے پر امریکی صدر کی اہلیہ میلا نیا ٹرمپ وہائٹ ہاوس چھوڑ کر ہوٹل منتقل ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ او راداکارہ اسٹارمی ڈانیل کا اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد سے خاتون اول میلانیا ٹرمپ واشنگٹن کے ہوٹل میں رہ رہی ہیں۔
امریکی اخبار نے دعوی کیاتھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ او راداکارہ اسٹارمی ڈانیل کاماضی میں تعلق رہا ہے اور اس بات کوپوشیدہ رکھنے کے لئے اسٹارمی ڈانیل کو خاموش رہنے کے لئے ٹرمپ نے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دئے تھے جبکہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پروگرام طئے ہونے کے باوجود داؤس بھی نہیں گئیں۔ دوسری طرف میلانیا ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اورمیلانا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبر بے بنیاد ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے بھی ٹرمپ سے تعلقات کی خبروں کو محض افواہ قراردیا ہے ۔
نکی ہیلی نے امریکی ہفتہ روزہ جریدے پولیٹیکو کے ساتھ انٹرویوکے دوران کہاکہ ٹرمپ کے ساتھ ان کے غیراخلاقی روابط کے نارے مںیشائع ہونے والی خبروں کی کتنی حقیقت ہے ۔ واضح رہے کہ نکی ہیلی اور ٹرمپ کے غیراخلای تعلقات کا انکشاف فائر اینڈ فیوری نامی کتاب کے مصنف نے کیا ہے۔
یہ کتا ب ٹرمپ کے نارے میں لکھی گئی ہے ۔ نیکی ہیلی نے کہاکہ یہ افواہ انتہائی آہانت آمیز اور تکلیف دہ ہے ۔ دوسری جانب فائیر اینڈ فیوری کے مصنف مائیکل وولف نے ہیلی کے بیا ن کے جواب کہاہے کہ انہوں نے اپنی کتاب میں اس سلسلے میں ثبوت وشواہد بھی پیش کردئے ہیں