واشنگٹن:امریکہ کے نومنتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلپائن کے صدر روڈریگوذر تیتے کو امریکہ کے دورہ کی دعوت دی ہے۔ دونوں رہنماؤ ں نے کل ٹیلی فون پرسات منٹ تک بات چیت کی اور اس دوران مسٹر ٹرمپ نے مسٹر ذرتیتے کو آمریکہ آنے کی دعوت دی ۔
یہ اطلاع منیلا میں ذرتیتے کے اسٹنٹ نے دی۔فلپائن کے صدرنے ٹرمپ کو صدر کے عہدے کی جیت پرمبارکباد کے لئے ٹیلی فون کیاتھا۔مسٹر ذرتیتے صدر بننے کے بعد امریکہ او راپنے امریکی ہم منصب کو مسلسل تنقیدوں کا نشانہ بناتے آرہے ہیں۔
اسی وجہہ سے امریکہ کے پرانے ساتھی فلپائن کے ساتھ تعلقات کے تعلق سے قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھی۔مسٹرذرتیتے نے اکتوبر میں اپنے چین کے دورے کے دوران امریکہ پر تیکھا تبصرے کئے تھے۔مسٹر ذرتیتے نے بعد ازاں ٹرمپ کے صدر بننے پر بہتری کی بات کہی تھی او رکہاتھا کہ ان کا نئے صدر کے ساتھ کوئیرتنازع نہیں ہے۔