یروشلم :یروشلم کے مئیر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے منتقل کرکے یروشمل میں قائم کرنے انتہائی سنجیدہ اور اپنے وعدہ کا پابند نظر آرہا ہے۔
میئر نیر برکت نے بتایا کہ ٹرامپ نے اپنی نئی انتظامیہ کے ارکان کے ساتھ جس نوعیت کی بات چیت کی ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ وہ اپنے ارادوں میں اٹل ہیں اور امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرکے ہی دم لیں گے۔
آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی سفارت خانے کی منتقلی کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ اس کے باوجود بھی اگرٹرمپ انتظامیہ نے ذہن سازی کرلی ہے تو اس کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔
یہ کام عاجلانہ طور پرنہیں کیاجاسکتا۔یاد رہے کہ جس طرح دیگرممالک کے سفارت خانے تل ابیب میں ہیں وہیں امریکی سفارت خانہ بھی ہے ۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں ے امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کو ایک سیاسی نوعیت کا فیصلہ قراردیا دیا۔
وائٹ ہاوز کی جانب سے کل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کی بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے