ٹائیگر زندہ ہے کی ایک جھلک تہلکہ مچارہی ہے‘ ایسے لگتا ہے سلمان خان گرمی کی شدت میں اضافہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں

ممبئی۔ اپنی آنے والی اگلی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے لئے ایسا لگتا ہے سلمان خان نے زور شور سے تیار کی ہے۔فلم کے ڈائرکٹر علی عباس ظفر نے ٹوئٹر پر ایک جھلک کے طور پرفلم ٹائیگر زندہ ہے کے متعلق ایک جھلک پوسٹ کی ہے جو سلمان خان نے مداحوں کے لئے بہت کافی ہے۔

انہوں نے تصوئیر کا کیپشن لکھا کہ شدت‘ بندوقیں‘ آگ کے شعلے ‘ آگ اس ڈسمبر ٹائیگر زندہ ہے جوش پیدا کردیگی۔سلطان کے اداکار اس تصوئیر میں ایکشن سین کے ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں جو پوری طرح چھاجانے والا انداز ہے۔

کبیر خان کی فلم ایک تھاٹائیگر جو سال2012میں ریلیز ہوئی تھی اس کے دوسرے حصہ کے طور پر ٹائیگرزندہ ہے علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم ہے۔فلم کیٹرینہ کیف بھی اہم کردار میں دیکھائی دیں گے جبکہ فلم کی ریلیز22ڈسمبر کو متوقع ہے۔