نئی دہلی:دانستہ طور پر ٹائمز ناؤ کی پراپرٹی کے غلط استعمال اور ملازمت کنٹراکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائدکرتے ہوئے دائرکردہ مقدمہ میں دہلی ہائی کورٹ نے سابق چیف ایڈیٹر ٹائمز ناؤ ارنب گوسوامی کو ایک نوٹس جاری کیاہے۔
انڈیا سمواد میں شائع خبر کے مطابق مذکورہ مقدمہ ریپبلک ٹی وی پر سونندا پشکر کی موت کے متعلق اسٹور نشرکرنے کے بعد کیاگیا ہے۔ ٹائمز ناؤ کا دعویٰ ہے کہ اس نے مذکورہ ٹیپ جو نشر کیاگیا ہے اسکو ارنب گوسوامی جب ٹائمز ناؤ کے ملازم تھے اس وقت حاصل کیاتھا۔
قبل ازیں گوسوامی اور سردیوی کے خلاف ائی پی سی اور ائی ٹی ایکٹ 2000کے کئی دفعات کے تحت ایف ائی آر بھی درج کیاگیا ہے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ارنب گوسوامی نے ٹائمز ناؤ میں خدمات انجام دینے کے بعد حالیہ دنوں میں اپنے ذاتی میڈیا وینچر ریپبلک ٹی وی کی شروعات عمل میں لائی ہے۔