ویڈیو: کینسر سے متاثرہ ماں کی مدد میں بیٹی نے اپنا سرمنڈوایا

دبئی:پریمی میتھو جو ’پراٹکٹ یور مام ‘مہم کی بانی ہیں نے اپنے فیس بک پروفائل پر سات سال کی ایک بچی ویڈیوشیئر کیاجس نے کینسر سے متاثرہ ماں کی مدد میں اپنا سر منڈوالیا ہے۔

مذکورہ بچی کی ماں چھاتی کے کینسر میں مبتلاء ہے۔

اس ویڈیو میں ایلزبتھ متھیوابراہم بتارہی ہیں کہ وہ متاثر ہ عورت کا کس طرح علاج کیاجارہا ہے اور کہہ رہی ہیں متاثرہ عورت بیماری سے مقابلہ کررہی ہے۔

 

ایلزبتھ کی تیسری بیٹی ماریہ جس کی عمر سات سال کی ہے نے فیصلہ کیاکہ وہ اپنا سرمنڈوالے گی تاکہ ماں کی مدد کرسکے جو کیموتھرپی کے سبب بالوں سے محروم ہوگئی ہے۔چھاتی کے کینسر کے متعلق بات کرتے ہوئے ماریہ عورتو ں پر زور دے رہی ہے کہ علاج میں عجلت کریں۔