نئی دہلی:افسانوی اداکار دلیپ کمار جوحالیہ دنوں میں لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر پہنچے ہیں‘ سے منگل کے روز شاہ رخ خان ان کا منھ بولا بیٹا نے ملاقات کی اور اس ملاقات کی تصوئیریں سائرہ بانو نے منگل کی شام کو ٹوئٹر پر شیئر بھی کی ہیں۔
Message from Saira Banu: Sahab's mooh-bola beta-"son" @iamsrk visited Sahab today. Sharing some photos of the evening. pic.twitter.com/UHV8gzOB8v
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) August 15, 2017
سائرہ بانو نے ٹوئٹر پر تصوئیر وں کے ساتھ پیغام لکھا کہ’’ صاحب کا منھ بولا بیٹاایس آر کے نے آج صاحب سے ملاقات کی۔ اس شام کی کچھ تصوئیریں میں شیئر کررہی ہوں‘‘۔
2/ @iamsrk visited Sahab this evening. Sahab's doing much better since return from the hospital. Shukar Allah. pic.twitter.com/V2njs5swDM
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) August 15, 2017
انہوں نے اس بات کا بھی خلاصہ کیا کہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی حالت میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مسلسل سدھار آرہا ہے۔94سال کی اداکار کو2اگست کے روز اسپتال میں گردوں کے عارضہ کے بعد داخل کیاگیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=YtFiTyyWraA
یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ادکارہ کو اسپتال میں شریک کیاگیا۔
پچھلے سال اپریل میں وہ بخار اور نزلہ کے سبب اسپتال میں شریک کرائے گئے تھے۔