دہرادون: اتراکھنڈ کی مسلم خاتون جنھوں نے جمعہ کے روز تین طلاق کے خلاف بیان دیا تھا اب اپنے بیان سے پلٹ گئی اور کہاکہ’’ انہیں اس بیان کے لئے مجبور کیاگیا تھا‘‘۔
انہوں نے مسلم سماج سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ وہ ایک مسلمان ہیں اور ایسے بیان پر وہ شرمندگی محسوس کررہی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ وہ برہمی کے عالم میں ایسے الفاظ ادا کی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ’’ ایسے تبصرے کے لئے مجھ پر دباؤ ڈالاگیا‘‘ ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ’’ وہ دباؤ میں دیاگیا بیان تھا‘‘۔