ویڈیو : سچن نے کارروک پرٹریفک قوانین خلاف ورزی کرنے والو ں کو دیا مشورہ

حیدرآباد: مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر ٹووہیلر گاڑی چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے روڈ سیفٹی مہم کی حمایت کی۔

حیدرآباد میں ٹریفک سنگل پرروکی کار میں سوار سچن تنڈولکر پرموٹر سیکل پر سوار دو نواجوں پر نظر پڑی۔جب وہ کار کے قریب سیلفی لینے کے ائے تو سچن نے انہیں ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دیا۔

سچن نے کہاکہ ’’ وعدہ کریں ‘ اگلے بار تم ہیلمٹ پہنو گے ۔ یہ تمہارے لئے خطرناک ہے ۔ زندگی کافی اہم ہے ۔

کیا یہ تمہارا وعدہ ہے ۔۔ 100فیصد؟اور سچن نے ان کے قریب آکر انہیں مشورہ دیا’’ہیلمٹ ڈالوبھائی‘‘۔

افسانوی کرکٹر نے اتوار کے روز اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر پیچ پر پوسٹ کیا۔

سچن نے ٹوئٹ می کہاکہ’’ ہیلمٹ ڈالو !! روڈ سیفٹی ہر کے لئے کافی اہمیت کی حامل ہے ۔ مہربانی کرکے بناء ہیلمٹ کے گاڑیاں نہ چلائیں‘‘

https://www.youtube.com/watch?v=3FuJcC9OQKw

جب کار آگے بڑھنے لگی ‘ ایک شخص ٹووہیلر گاڑی چلارہا تھا جس کے عقب میں ایک عورت تھی سچن کی طرف ہاتھ ہلاکر استقبال کیا۔

ویڈیو جو19سیکنڈ پر مشتمل ہے ‘ دولڑکے سچن کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے بے قرار ہیں مگر سچن ن سے کہہ رہے ہیں’’ مجھے سے ایک بات کا وعدہ کریں‘ اگلے بار تم ہیلمٹ کا استعمال کروگے۔یہ تمہارے لئے خطرناک ہے ۔ زندگی کا کافی اہم وعدہ کرو؟سو فیصد؟‘‘۔

بالآخر دونوں لڑکے49سال کے کھلاڑی کیساتھ سیلفی لینے میں کامیاب ہوگئے اور وعد ہ بھی کیا کہ وہ اگلے بار سے ہیلمٹ کا استعمال کریں گے۔

چین کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ اموات سڑک حادثوں میں ہوتے ہیں ۔

یہا ں پر سالانہ پانچ لاکپ سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔سوشیل میڈیا پر روڈ سیفٹی کے متعلق سچن کا مذکورہ ویڈیو کافی ستائش بٹور ہا ہے ۔

یہاں پر ان میں سے کچھ پیش کئے جارہے ہیں

https://twitter.com/Aksoul96/status/850942216457654272

https://twitter.com/RoyalSalmaniac/status/850940280811302912