چھتیس گڑ:بی جے پی کے خاتون رکن اسمبلی کی موجودگی میں منائی جارہی نیا سال کی پارٹی میں عوام کی سیر وتفریح کے لئے فحش رقص کا انتظام کیاگیا ۔اے بی پی نیوز کے مطابق چھتیس گڑ میں‘ ایک خاتون رکن اسمبلی چمپا دیوی پاولے عوام کو فحش رقص پروگرام کے دوران امن برقراررکھنے کی اپیل کررہی ہیں۔
درایں اثنا نئے سال کی پارٹی کے دوران بنگلورو میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔
#Bengaluru: Women allegedly molested, groped on streets in police presence on #NewYear Evehttps://t.co/Ve8SEzMsJj
— ABP News (@ABPNews) January 2, 2017
بتایا جارہا ہے کہ چند شرابی نوجوانوں نے یہاں پر خواتین کے ساتھ بیہودہ حرکتیں کی ہیں۔نامعلوم ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کچھ عورتوں نے خاتون پولیس اہلکاروں اور چند ایک نے اپنے ساتھی مردوں کی مدد سے ان شرابی نوجوانوں کی بیہودہ حرکتوں سے بچنے میں کامیاب رہے۔