بھوپال:شیولنگ کی تیاری کے متعلق منعقدہ ورک شاپ میں حصہ لینے سے انکار پرمسلم طالبات کو اسکول کے کمرے میں مقفل کردیاگیا۔مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں واقع ٹی ٹی نگر کے کملا نہرو گرلز ہائی سکنڈری اسکول میںیہ واقعہ پیش آیا۔
کوئنٹ کے مطابق ایک مذہبی ورک شاپ کا 29جولائی کو انعقاد عمل میںآیا تھا جس میں طلبہ کو 2,100مٹی کے شیولنگ بنانے کے پروگرام میں حصہ لینا تھا۔اسکول پرنسپل نشاء کامرانی نے طالبات سے کہاکہ اگر انہیں امتحانات میں اچھے نمبرات سے پاس ہونا ہے اور زندگی میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو پھر وہ شیولنگ کی تیاری کے مذکورہ ورک شاپ میں سنجیدگی کے ساتھ حصہ لیں۔
ایک سو سے زائد مسلم طالبات نے مذکورہ مذہبی عقائد پر مشتمل ورک شاپ کا بائیکاٹ کیا۔جب اقلیتی طبقے کی لڑکیوں نے شیولنگم کی تیاری کے ورک شاپ میں حصہ لینے سے انکار کردیاتب انہیں دوسرے کلاس روم میں بند کردیاگیا۔طالبات کا کہنا ہے کہ ان کی معزز اساتذہ نے پروگرام کے متعلق ایک روز پہلے اطلاع کیاتھا مگر انہوں نے اس میں یہ نہیں بتایا کہ اس قسم کی خصوصی مذہبی سرگرمی پر مشتمل پروگرام کا انعقا د عمل میں لایاجارہا ہے۔
اسکول افیسرس کی موجودگی میں یہ پروگرام پوجا کے بعد تہوار کے طور پر منعقد کیاگیا‘ مگر کسی نے بھی اسکول کے احاطے میں اس قسم کی مذہبی سرگرمیوں انجام دئے جانے پر کسی نے بھی اعتراض نہیں جتایا۔ایک ٹیچر نے اپنی شناخت چھپانے کے وعدے پر کہاکہ اس قسم کی مذہبی سرگرمی کی اسکول میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ اس قسم کی سرگرمیوں سے دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں بے چینی پیدا ہوگی۔