ویڈیو: بائیو لوجیکل پارک میں دو بڑے ببر ٹورسٹ گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے

بنگلور:سفاری میں پیش ائے چونکادینے والے واقعہ میں ایک گروپ کو اس وقت پریشانیوں کا سامناکرنا پڑا جب نر اور مادہ ببر کے جوڑے نے بائیولوجیکل پارک کا مشاہدہ کرنے والی گاڑی پر حملہ کردیا۔

کرناٹک کے بننارگھٹا بائیولوجیکل پارک میں مشاہدہ کررہے ویزیٹرس کی گذارش پر کار کے ڈرائیور نے جیسے ہی اپنی گاڑی روکی ببر جوڑے نے کار پر حملے کردیا‘ تاہم کسی بھی ویزیٹر کی اس واقعہ میں زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=mDXcF-j4Ysw

اس پورے واقعہ کی فلم بندی پیچھے سے آرہی دوسری کار کے ڈرائیو ر نے کی۔حملے کے دوران ببر گاڑی پر چڑنے کی کوشش کرتا دیکھائی دے رہا ہے اور گاڑی کے پچھلے ائینہ کو کاٹنے کی بھی کوشش کرتا دیکھائی دے رہا ہے ۔

قسمت اچھی ہے کہ کار کا شیشہ ٹوٹا نہیں اور ویزیٹرس حملے سے بچتے ہوئے وہاں سے محفوظ انداز میں نکلنے میں کامیاب رہے۔