ویڈیو: ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے 62سالہ قدیم شادی شدہ جوڑے کی موت

ٹیکساس:ایک جوڑا جس کی شادی 62سال قبل ہوئی تھی کی موت بھی ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے پیش ائی۔ دونوں کی موت بھی ایک گھنٹے کے فرق سے ہوئی ۔ٹام اور ڈیلمہ لیڈ بیٹر جو کے ٹیکساس کا ایک شادی شدہ جوڑا تھا کی ٹیکساس کے ہی ایک نرسنگ ہوم میں موت واقع ہوگئی۔

ٹام کی عمر84اور ڈیلمہ کی عمر82سال کی تھی۔لیڈبیٹر کی دختر نیکولس کے مطابق ان کے والدین کی بیس سال کی عمر میں ملاقات ہوئی تھی۔

مذکورہ جوڑے کی دوبیٹیاں اور ساتھ پوتے پوتیاں اوران کے ساتھ بچے ہیں۔ڈیلمہ اپریل کے مہینے میں بیمار ہونے کے بعد نرسنگ ہوم میں شریک ہوئی۔

او رکچھ دن بعد ٹام بھی بیمار ہوگئی اور اسی نرسنگ ہوم میں شریک کئے گے۔ٹام کا موت پہلے ہوئی جبکہ ٹھیک 90منٹ کے بعد ڈیلمہ بھی چل بسی۔

https://www.youtube.com/watch?v=0ObB85evask