ویڈیو: ’’ اگر ہمت ہے تو ‘ ہارلی ڈیوڈ سن کا بند کرو‘‘ اعجاز خان کا پی ایم مودی اور یوگی کو پیغام ہوا وائیرل

نئی دہلی:فلم اداکارہ اور بگ باس سے مشہور ہوئے اعجاز خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور و زیر اعظم مودی کو چیالنج کیا کہ وہ ہارلی ڈیوڈ سن کمپنی کو بند کریں جو گائے کے چمڑے کے مصنوعات تیار کرتی ہے۔

ان کے فیس بک اکاونٹ پر مذکورہ ویڈیو شیئر کیاگیا جو تیزی کے ساتھ وائیرل ہوا جس میں اعجاز خان برہمی کے انداز میں وزیراعظم مودی ‘ سی یم یوگی او رگاؤ رکشکوں کو وارننگ دے رہے ہیں کہ اگر وہ حقیقت میں گائے کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تومذکورہ کمپنی کو بند کریں۔-

https://www.youtube.com/watch?v=JawobEWULsE

خود ساختہ گاؤ رکشکوں کا حوالہ دیتے ہوئے جو گائے کے نام پر تشدد برپا کررہے ہیں اور بے قصور افراد کو نشانہ بنارہے ہیں اعجاز خان نے برسراقتدار افراد سے درخواست کی کہ وہ اس قسم کے حقیقی معاملات میں دلچسپی دیکھائیں۔

اعجاز خان ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ’’ گاؤ رکشک ملک میں لوگوں کو نقصان پہنچارہے ہیں اور انہیں قتل کررہے ہیں۔ کئی لوگ مارے گئے مگر کوئی کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔میں نے ایک روز قبل ہارلی ڈیوڈ سن سے ایک بیلٹ خریدا ہے۔ یہ ایک گائے کا چمڑے کا بیلٹ ہے۔

جو سارے دنیا میں فروخت کیاجارہا ہے۔ تم ملک کے شہریوں میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہو۔تم چاہتے ہوئے ہندواور مسلمانوں کے درمیان میں فساد ہو۔

میں گاؤ رکشکوں سے گذارش کرتا ہوں‘ یوپی سی ایم یوگی ادتیہ نات اور پی ایم مودی جاؤ اور ہارلی ڈیوڈ سن کو بند کرو۔ میں نے بہایت ابتر حالت میں گائیوں کو سڑک پر دیکھا ہے۔

پہلے انہیں محفوظ کریں۔میں حق بولنے سے نہیں ڈرتا‘ اس ملک کے ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت مت پیدا کرو‘‘۔

Leave a Comment