اورنگ آباد:ہفتہ کے روزمجالس مقامی کے اجلاس کے آغاز سے قبل وندے ماترم پر مجلس اتحاد المسلمین کارپوریٹرس کے اٹھ کھڑے ہونے سے انکار کے بعد شیوسینا‘ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارپوریٹرس نے ایوان کارپوریشن میں ہنگامہ کھڑا کیا۔
شیوسینا اور بی جے پی کارپوریٹرنے ایم ائی ایم کے اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے ویل تک پہنچ گئی او رمذکورہ کارپوریٹرس کے خلاف نعرے لگائے۔ قومی گانے پر کھڑے نہ ہونے پر حیدرآبادی نژاد پارٹی کے دوکارپوریٹرس کو جن کی قیادت لوک سبھاایم پی اسدالدین اویسی کررہے ہیں پندرہ دنوں تک کے لئے برطرف کردیاگیا ہے۔
#WATCH:Ruckus in Aurangabad municipal corp's meeting by BJP & Shiv Sena after 2 MIM corporators didn't rise for 'Vande Mataram' #Maharashtra pic.twitter.com/Mpp75XkMBx
— ANI (@ANI) August 19, 2017
کارپوریشن پر قابض او راپوزیشن پارٹیوں کے درمیان میں ہوئے اس ڈرامے کے دوران مائیکرفونس‘ ٹیبل اور پنکھوں کو توڑ نے اور فرنیچر کو نقصان پہنچنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اے ایم سی مئیر بھگوان داس گھاڈا موڈی (بی جے پی) نے دومرتبہ کارپوریشن کی کاروائی کو منسوخ کرتے ہوئے پہلے تو ایک روز کے لئے اے ائی ایم ائی ایم کارپوریٹرس کو برطرف کیاتھا۔
پارٹی کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے ’وندے ماترم‘ کے احترام میں کھڑے رہنے کے متعلق کوئی قانون اب تک نافذ نہیں ہوا ہے۔
اے ائی ایم ائی ایم سب سے بڑ ے سیاسی پارٹی ہے جس کے پچیس کارپوریٹرس ہیں جبکہ شیو سینا کہ29اوربی جے پی کے 22کارپوریٹرس ہیں۔ جبکہ دیگر پارٹیز کی جانب سے 8کانگریس‘ تین نیشنل کانگریس پارٹیاور24ازاد امیدوار ہیں جس کی بناء پر اے ایم سی ایوان میں جملہ 113کارپوریٹرس منتخب ہوئے ہیں