دہلی: تین روز قبل اُردو ہند ی کے ممتاز شاعر عمران پرتاب گڑی نے دہلی کے جنتر منتر پرہجوم کے ہاتھوں ہونے والے تشدد اور اموات پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جس میں ہزاروں کی تعداد میں حصہ لیا۔
عمرا ن پرتاب گڑی نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کو منظم ساز ش کا حصہ قراردیا اور انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کہاتھا کہ 56انچ کا سینہ ہے مگر ان کی اپیل کے روز رات میں ہی جھارکھنڈ میں ہجوم کا تشدد برپا ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ چند مٹھی بھر لوگ ہیں جو اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں مگر ہمارے آج کے اس انوکھے احتجاج میں غیر مسلمو ں کی اکثریت شامل ہونے کے بعد ملک کچھ اور ہی پیغام دے رہا ہے۔
عمران نے کہاکہ ’ خون بولتا ہے‘ کی شروعات سوشیل میڈیا پر ان لائن مہم کے ذریعہ کی گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اس میں حصہ لیا‘ یہاں تک کہ بلڈ ڈونیشن کی گاڑیاںیہاں پر کم پڑگئی۔ انہوں نے کہاکہ سابق میں ہم نے عید کے روز ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی جو کامیاب رہی اور پھر یہ ’خون بولتا ہے‘ ایک کامیاب پروگرام رہا۔ عمران نے کہاکہ ہمارا خون سڑک پر بہانے کے لئے نہیں ہم اس کا عطیہ دیتے ہیں ۔
یہ کسی جوان‘ کسان یا پھر ضرورت مند کے کام ائے گا ‘ خدارا ہمار ا خون مت بہاؤ۔ عمران نے مزیدکہاکہ وہ یہیں پر نہیں رکیں گے اس مہم کو اگے بھی لے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے پچاس شہروں میں یہ بلڈڈونیشن کیمپ کامیابی کیساتھ منعقد کیاگیا۔
پیش خدمت ہے ویڈیو