ویڈیو۔کشمیری جوان کا کہنا ہے وہ امن چاہتا ہے‘تشدد کے پیش نظر ملازمت چھوڑی

سری نگر۔ان دنوں سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائیرل ہورہا ہے جس میں کانسٹبل اعلان کررہا ہے کہ جموں اور کشمیر میں تشدد کے پیش نظر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

ایک نوجوان شخص جس کی شناخت رائیس کے طور پر کی گئی ہے ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ’’ میں جموں او رکشمیر کے پولیس محکمہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں میں نہیں سمجھتا کہ بطور پولیس والا میں جو خون کی ندیاں وادی میں دیکھ رہاہوں وہ صحیح ہے یا غلط ۔

میرا ضمیر مجھ سے یہ بار بار سوال کررہا ہے‘‘۔ ویڈیو میں رائیس نے بہت ساری باتیں کی ۔ کس طرح انڈین یونین میں آزادی کے بعد پانچ سو سے زائد پرنسلی ریاستوں کو شامل کیاگیا ہے۔

اور کشمیر کے ساتھ کیامعاہدہ ہوا۔ رائیس نے فلسفہ جہاد کو کچھ اس طرح بیان کیا کہ تزکیہ نفس اور اپنے گھر والوں کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے محنت کرنا جدوجہد کرنا بھی ایک جہاد ہے۔ پیش ائے رائیس کا یہ ویڈیو

https://www.youtube.com/watch?v=8s5kcHhI3rI