ویڈیو:نوٹوں کی تنسیخ کے بعدحکومت کا اگلا قدم بے نامی جائیدادو ں کے خلاف

نئی دہلی:کرنسی نوٹ500اور 1000کی تنسیخ کے بعدحکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ بے نامی جائیدادوں پر اپنا شکنجہ کسے گی۔

کالے دھن کے بعد اب کالی جائیدادیں کے طور پر یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔مرکزی حکومت نے بے نامی جائیدادوں کی ایک لسٹ تیار کرنے کابھی اشارہ دیا ہے اور اس کے لئے سارے ملک کی لینڈ ریکارڈس کی پڑتال کے لئے 200افسروں کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے اور ایسی بے نامی جائیدادوں پر دھاؤں کا ملک کی راجدھانی نئی دہلی سے سلسلہ شروع بھی کردیاگیا ہے۔

اگر کوئی بے نامی جائیداوں رکھنے کا قطعی پایا گیا تو اسے سات سال کی قیدبھی ہوسکتی ہے۔