ممبئی: داکارہ سنی لیونی ‘ ان کے شوہر ڈانیل ویبر‘ اور کچھ دیگر دوستوں کو اس وقت خطرناک تجربے سے گذر نا پڑاجب ان کا خانگی طیارہ مہارشٹرا کے مضافاتی علاقے میں گر کر تبا ہ ہونے والا تھا۔
مذکورہ39سالہ اداکارہ نے کہاکہ خراب موسم اس حادثہ کی وجہہ تھا۔سنی نے ٹوئٹر پرلکھا کہ’’ شکر ہے اوپر والے کاہم زندہ ہیں!خراب موسم کی وجہہ سے ہمارے خانگی طیارہ تبا ہ ہوسکتا تھا!ہم اپنے ستارے گن رہے ہیں اور گھر جانے کی تیاری کررہے ہیں!شکر ہے اے خدا!
The reason I'm so acting so happy cause everyone else is all freaked out! Gotta cheer them up 🙂
— sunnyleone (@SunnyLeone) May 31, 2017
Thank the lord we are all alive! Our private plane almost crashed through bad weather. Counting our stars and driving home! Thank you God! pic.twitter.com/9jhTQ1arHX
— sunnyleone (@SunnyLeone) May 31, 2017
Our pilots were so amazing. Our lives were in their hands and they saved us!
— sunnyleone (@SunnyLeone) May 31, 2017
راگنی ایم ایم ایس 2کے اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی اہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بھروسہ دلایا کہ سب ٹھیک ہے۔’
’ ہائے دوستو ہمارے طیارہ کراش ہونے والا ہی تھااور اب ہم مہارشٹرا کے قبائیلی علاقے میں ہیں۔ اب ہم گھر جانے کے لئے گاڑی میں سوار ہیں۔ہر کوئی ائیرکرافٹ میں ڈرا ہوا تھا۔ شکر ہے خدا کا ہم زندہ ہیں اور گھر جارہے ہیں‘‘۔
سنی لیونی نے پائیلٹ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ’’ہمارا پائیلٹ شاندار ہے! اس کے ہاتھ میں ہماری زندگی تھی اور اس نے بچائی!‘‘