واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے مسافرین پر امتناعی احکامات پر اس وقت الجھن اور غصہ دیکھنے کو ملا جب ہفتہ کے روز مسافرین اور پناہ گزینوں کو ہوائی جہازوں میں ہی بیٹھنا پڑا اور وہ ائیر پورٹس پر پھنسے رہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=PsF3Dz1orQk
ریپبلکن ٹرمپ کے دفتر کی جانب سے ایک ہفتہ قبل لئے گئے فیصلہ کے مطابق چار ماہ کے لئے امریکی میں پناہ گزین کی آمد پر روک لگادی گئی ہے اور بشمول سیریا چھ مسلم ممالک کے مسافرین پر عارضی امتناع عائد کردیاگیا ہے۔
جس کے بعد غیرمسلموں کی اکثریت نے اظہاریگانگت کی ایک بہترین مثال پیش کی ‘ اس ویڈیومیں لوگ ان مسلمانوں کی نقل کرتے دیکھے گئے ہیں جو نماز ادا کررہے ہیں۔