ہنوئی۔5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 27 افراد ہلاک اور دیگر 24 لاپتہ ہوگئے ۔جبک ہ سمندری طوفان ڈمرے میں ویٹنام میں تباہی مچائی ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب چند دن قبل ملک میں عالمی قائدین کا اے پی اے سی چوٹی کانفرنس کیلئے خیرمقدم کیا گیا تھا ۔ 40ہزار سے زیادہ مکان آج کے سمندری طوفان سے تباہ ہوگئے ۔ زبردست بارش اور 130کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اس پورے علاقہ میں ہوائیں چل رہی ہیں جس کے نتیجہ میں 27 افراد ہلاک اور 22لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ ویٹنام کے آفات سماوی انتظامیہ دفتر کے بموجب ساحلی صوبہ خان ہوا میں جہاں ریتلے ساحل سمندر نہاترنگ کی سفید فام افراد میں بے انتہا مقبولیت ہے ‘ سمندری طوفان سے بدترین متاثرہ علاقہ ہے جہاں 16 افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ۔ 30ہزار سے زیادہ افراد بشمول غیر ملکی سیاح کا طوفان کی آمد سے پہلے تخلیہ کروا دیا گیا ۔ تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی شہری گھٹنے برابر سمندری پانی سے گذر رہے ہیں ۔ برقی ستون اور درخت گرنے کی وجہ سے سڑکوں پر رکاوٹیں پیدا ہوگئی ہیں ۔12 پروازیں اور ٹرین خدمات معطل کردی گئی ہیں ۔ مقامی عہدیداروں کے بموجب اتنی تباہی قبل ازیں ٹائی ہوا شہرمیں نہیں دیکھی گئی تھی ۔ اطلاعات کے بموجب تقریباً 500کلومیٹر کے فاصلہ پر شمال میں ڈانانگ کے علاقہ میں ایشیائے کوچک معاشی تعاون چوٹی کانفرنس آئندہ ہفتہ مقرر ہے ۔ ایک ہفتہ طویل چوٹی کانفرنس میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر چین ژی جن پنگ کے علاوہ دیگر کئی عالمی قائدین کی شرکت متوقع ہے ۔
ملائیشیاء میں سمندری طوفان سے دوافراد ہلاک
2000افراد کا تخلیہ ‘کئی مکانات غرقاب ‘ چیف منسٹر پینانگ کا بیان
کوالالمپور۔5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی ملائیشیاء کی ریاست میں معمولات زندگی آج مفلوج ہوگئے جب کہ ایک شدید سمندری طوفان کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے اور برسوں بعد سیلاب سے بدترین متاثرہ علاقوں سے تقریباً 2000 افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ۔ مقبول سیاحتی اور پیداواری مرکز پینانگ میں موسلادھار بارش چہارشنبہ کی رات دیر گئے سے شروع ہوگئی جس کے ساتھ تیز رفتار ہوائیں بھی چل رہی ہے ۔ سیلابی پانی کی سطح 12فٹ ( 3.6 میٹرس ) بلند ہے جس سے اس جزیرہ کے چند علاقوں میں کئی مکانات زیر آب آگئے ہیں ۔ چیف منسٹر لم گوانگ انگ نے کہا کہ فوجی عملہ بچاؤ کارروائی کیلئے تعینات کردیا گیا ہے ‘ تاہم ہنگامی حالات کا اعلان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ صورتحال قابو میں ہے ۔ شہزادہ چارلس اور ان کی بیوی کمیلا منگل کے دن پینانگ کے دورہ پر آنے والے ہیں ۔