عام طور پر لوگوں کو اس بات کی خبر ہوتی ہے کہ زندگی کو متاثر کرنے والی چیزیں جیسے سگریٹ‘ شراب‘ برگر ’ ڈونٹ کا استعمال صحت کو متاثر کرتا ہے اور اس سے بچنے کے اقدامات بھی کئے جاتے ہیں ۔
مگر ان تمام چیزوں سے زیادہ خطرناک ہے کرسی جس کا مسلسل استعمال کرنے پر ہم مجبور ہوگئے ہیں۔ کرسی چاہئے وہ دفتر کی ہو‘ گھر کی ہویا تھیٹر یا ہوٹل یا پھر کارکی سیٹ ۔ تیزی کے ساتھ ترقی پذیر آج کے دورمیں انسا ن اس قدر مصروف ہوگیا ہے کہ چہل قدمی کی عدت جیسے ختم ہی ہوگئی ہے ۔
یہاں تک بیت الخلاء بھی مغربی طرز کا استعمال کیاجار ہاہے جوکرسی نما ہے ۔
سبھی نیند سے بیدار ہونے کے بعدبیت الخلاء کا استعمال‘ اس کے بعد ناشتہ کا ٹیبل جہاں رکھی کرسی پر بیٹھ کر ہم ناشتہ لیتے ہیں پھر اس کے بعد کار میں سوار ہوکر دفتر جاتے ہیں ‘ پھر اس کے بعد دفتر کی کرسی پر دن بھر بیٹھ کر جب واپس گھر لوٹتے ہیں تو کرسی پر بیٹھ کر رات کا کھانا کھاتے ہیں پھر پلنگ پر جاکر سوجاتے ہیں۔
اسی طرح دن بھر کے کام کے دوران کسی ہوٹل میں جاکر بھی کرسی کا استعمال کرتے ہیں۔ انسان اس قدر کرسی کا عادی ہوگیا ہے کہ اب وہی کرسی اس کے لئے جان لیوا ثابت ہورہی ہے ۔
مختصر ہی سہی مگر اس ویڈیو میں کرسی کے استعمال سے ہونے والی نقصانا ت کا خلاصہ پیش کیاگیا ہے ۔