ایودھیا : وشواہندو پریشد وی ایچ پی کی ایودھیا میں دھرم سبھا امید سے بہت ہی کم رام بھکتوں کے پہنچنے کے سبب فلاپ شو میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ لاکھوں رام بھکتوں کی پہنچنے کی امید کی جارہی تھی لیکن اس پروگرام میں ایک لاکھ رام بھکت بھی نہیں تھے ۔ محکمہ پولیس کے مطابق تقریبا ۷۵؍ ہزار بھکت اس میں حصہ لئے ہیں ۔ شہریوں نے اس پروگرام میں حصہ نہ لیتے ہوئے بتادیا کہ انہیں رام مندر سے کہیں زیادہ روزگا ر سے دلچسپی ہے۔
تاہم ایودھیا میں دھرم سبھا کے پر امن انعقاد سے پورے میں ملک نے سکون کی سانس لی ۔ سیکیوریٹی بندوبست انتہائی سخت تھے ۔ ایودھیا میں خوف و دہشت کا ماحول پید ا کیا جارہا تھا۔