نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا عنقریب اڈانی انٹر پرائزیس کی معاون اسڑیلیائی کمپنی اڈانی مائیننگ کے لئے ایک بلین ڈالر( 6ہزار کروڑ روپئے)قرض منظورکرے گا تاکہ کوئینس لینڈ میں ایک کانکنی پراجکٹ کو انجام دیاجاسکے۔
گوتم اڈانی کی زیر قیادت اڈانی گروپ اور ایس بی ائی کے درمیان میں ایک یادواشت مفاہمت پر دستخط ثبت کئے گئے ہیں جس کے مطابق ویسٹرن کوئینس لینڈ کے قریب ایک کانکنی پراجکٹ میں سرمایہ کاری کے لئے ایک بلین ڈالر کا قرض ی منظوری عمل میں ائے گی۔
اگرچیکہ ایس بی ائی حکام نے معاہدہ کی تفصیلات افشاء سے انکار کردیاہے لیکن اڈانی گروپ پہلے سے ہی بینک سے 65ہزار کروڑ کا قرض لے چکا ہے۔ ایس بی ائی نے قرض کی پیشکش ایسے وقت کی ہے جبکہ بینکوں کو پرانے قرضوں کی وصولی کا مسئلہ درپیش ہے اور نئے قرض منظور کرنے میں پس وپیش کررہے ہیں۔
دوسری جانب متعدد کمپنیاں بالخصوص انفرسٹکچرفرمس قرضوں کی بازیابی کے طریقہ کار پر نظرثانی کا اصرارکررہی ہیں۔دریں اثناء گوتم اڈانی کو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں بتایا ہے کہ ایس بی ائی کے ساتھ یادواشت مفاہمت ہمارے کانکنی پراجکٹ کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔