وزیراعظم کناڈا نے اہلیہ کے ہمراہ تاج محل کا مشاہدہ کیا

آگرہ ۔ /18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کناڈا جسٹن ٹرووڈو ہندوستان کے ایک ہفتہ دورہ پر پہونچے ۔ آج انہوں نے اپنے دورہ کے پہلے ہی دن اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ آگرہ پہونچکر تاج محل کی سیر کی ۔ وہ تاج محل کی خوبصورتی کو دیکھ کر متاثر ہوئے اور کہا کہ یہ دنیا کی سب سے خوبصورت ترین یادگار عمارت ہے ۔ جسٹن نرووڈا آگرہ کے بعد احمد آباد کے سابرمتی آشرم اور وہاں سے اکشردھام بھی جائیں گے ۔ احمد آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم کناڈا کے درمیان باہمی تعلقات اور تجارت کے علاوہ سکیورٹی امور اور دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق تعاون سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزیراعظم کناڈا اپنی اہلیہ اور 3 بچوں کے ساتھ ہندوستان آئے ہوئے ہیں ۔ اپنے قیام کے دوران آگرہ ، احمدآباد ، ممبئی اور امرتسر بھی جائیں گے ۔ ممبئی میں فلمسٹاروں سے ملاقات کریں گے ۔