وڈوڈرا۔خبر ہے کہ اتوار کے روز وڈوڈرا شہر میں روڈ شو کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے قافلے پر چوڑیاں پھینکنے والے آشا ورکر کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔
ٹائمز آف انڈیاکی خبر کے مطابق آشاورکر کی شناخت چندریکا سولنکی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کنٹراکٹ اور فیکسٹ تنخواہ جدوجہد کمیٹی کی صدر ہے۔سولنکی آشاورکرس کو مستقل سرکاری ملازمین کے طرز پر شناختی کارڈس‘ کام کرنے کے لئے وقت کا تقرر اور میٹرنٹی چھٹیوں کے لئے منعقدہ احتجاج کی قیادت کررہی ہیں۔
سولنکی نے جب چوڑیاں پھینکی اس وقت وزیر اعظم کا قافلہ ووڈا سرکل سے گذر رہا تھا۔اپنے اقدام کو حق بجانب قراردیتے ہوئے چندریکا نے کہاکہ ’’ہم بھوک ہڑتال پر ہیں مگر حکومت کو ہماری حالت پر ترس نہیں آرہا ہے۔
مجھے دوسری مرتبہ وزیراعظم پر ادھا درجن سے زیادہ چوڑیاں پھینکنے پر گرفتار کیاگیا ہے‘‘۔
دوبارہ چوڑیاں پھینکنے سے قبل ہی چندریکا کو سکیورٹی عہدیداروں نے گرفتار کرلیا
https://www.youtube.com/watch?v=V7n1_JKgHI8
۔نریندر مودی مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے خواتین کا ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا۔