جی 20سمیٹ۔ وزیراعظم مودی نے لکھا کہ ’’ ولی عہد محمد بن سلمان السعود سے بات چیت کافی بہتر رہی ۔ہندسعودی تعلقات پر کے زایوں پر بات چیت کی گئی اور معاشی ‘ تہذیبی وتوانائی کے راستوں کو فروغ دینے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا‘‘
وزیراعظم نریند رمودی نے آج جی 20سمیٹ کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کی اور اقتصادی‘ کلچرل اور توانائی معاہدات پر تبادلہ خیال کیاہے۔دونوں نے ٹکنالوجی‘ قابل تجدید توانائی اور فوڈ سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جی 20سمیٹ۔ وزیراعظم مودی نے لکھا کہ ’’ ولی عہد محمد بن سلمان السعود سے بات چیت کافی بہتر رہی ۔
ہندسعودی تعلقات پر کے زایوں پر بات چیت کی گئی اور معاشی ‘ تہذیبی وتوانائی کے راستوں کو فروغ دینے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا‘‘۔
خارجی وزارت کے ترجمان روایش کمار نے ٹوئٹ کرکے یہ بات بتائی۔پی ایم اوذرائع کا کہنا ہے کہ ’ حالیہ چند سالوں میں مملکت سعودی عربیہ ایک اہم ساتھی بن کر ابھرا ہے۔تعلقات کی بنیاد ہندوستان سماج سے لے کر اقتصادی‘ توانائی او رسکیورٹی سے متعلق مسائل پر مشتمل ہے۔
معاہداتی اور علاقائی اہمیت کے حامل تمام مسائل پر بات کی گئی ہے‘‘
۔بعدازاں وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گیویٹر سے بھی ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق یواین سکریٹری نے پچھلے دوماہ کے دوران دوسری مرتبہ پی ایم مودی سے ملاقات کی ہے