وزیراعظم مودی کے ورلڈ ٹور کا فائدہ ‘ عام آدمی یا پھر امبانی کو ؟ ایک ریسرچ

نئی دہلی: ہم میں سے کتنے لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ وزیراعظم کے دوروں میں صنعت کی دنیا کے ستارے جیسے امبانی اور اڈانی شامل رہے ہیں جنھوں نے سال 2014کے عام انتخابات میں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا؟۔پچھلے تین سالوں میں ہمارے ہر دلعزیز وزیراعظم نریند رمودی کے ورلڈ ٹورس کا فائدہ امبانی اور اڈانی کو کس طر ح ہوا ہے؟ جانیں ۔انڈیا سمواد ڈاٹ کام میں شائع ریسرچ کے مطابق وزیراعظم نریند رمودی کے ان تین سالوں میں کئے گئے مختلف بیرونی دوروں میں امبانی ریلائنس گروپ اور اڈانی کو ہوا ہے۔نیچے ان میں کچھ کی تفصیلات پیش کی گئی ہے جن دوروں کی وجہہ سے ان دو صنعت کاروں کو بڑا منافع ہوا ہے۔

مودی کادورہ روس۔ مودی کے ماسکو کے دورے کے دوران انڈیا ریلائنس ڈیفنس نے روس سے چھ بلین ڈالرس کے ہتھیاروں کا معاہدہ کیا۔مودی کا فرانس دورہ۔ انل امبانی گروپ نے رافالے لڑاکو طیاروں کی سودی بازی کے بعد ڈاسلاٹ سے معاہدہ کیا۔مودی کا اسڑیلیا دورہ اڈانی کے اسڑیلیائی کوئلہ کانکنی کو بالآخر ملی منظوری۔مودی کا دورہ بنگلہ دیش۔ این ٹی پی سی ‘ اڈانی ‘ آر پاؤر ‘ پیٹرونٹ سائن پیاکٹس کی بنگلہ دیش میں شروعات۔مودی کا دورہ امریکہ۔ ریلائنس ڈیفنس کا امریکی بحریہ کے ساتھ وارشپ ریپرمعاہدہ ۔

اس معاہدے سے ریلائنس ڈیفنس کو اگلے پانچ سالوں میں15000کروڑ ریونیوملے گا۔ مودی کا اسرائیل دورہ۔ اڈانی اور اسرائیل ایلبیٹ فورم جی وی بناء ڈرائیور کے چلائی جانے والی ایرل گاڑی۔ اگے انے والے سوال ہمارا ذہن کھولنے کے لئے کافی ہے کہ اگر کوئی ان دوروں کے پس پردہ محرکات کی وضاحت کرے۔کیاہم نے کبھی بھی سنا ہے کہ مودی جی نے ان ورلڈ ٹور کے دوران غریبوں‘ کسانوں یا متواسط طبقے کے لوگوں کے لئے کچھ لایا ہے؟!کیا وہ تمام کارپوریٹس جنھوں نے مودی جی کی مہم میں سرمایہ کاری کی تھی انہیں معاوضہ مل رہا ہے؟

اس کے برخلاف ہم زیادہ سے زیادہ ٹیکس ادا کررہے ہیں اور بینک کی طویل قطاروں میں کھڑا ہیں۔کتنی ملازمتیں مارکٹ میں فراہم کی گئی ہیں؟کیا بے روزگاری کو ختم کرنے میں روزگار کا تناسب بڑھایاگیا ہے؟ اس کے برخلاف بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ملک کی جی ڈی پی متواتر گر رہی ہے۔ چھوٹے کاروبار ختم ہورہے ہیں۔مگر نہیں! ہم نے تو جو اب مانگ سکتے ہیں اور نہ ہی سوال کرسکتے ہیں کیونکہ حکمران جماعت سال2024تک اقتدا میں رہنے کی تیاری کررہی ہے۔