نئی دہلی 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائیشیا نجیب عبدالرزاق نے آج پارلیمنٹ کے قریب واقع مسجد پہونچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ اُنھوں نے تقریباً ایک بجے کے قریب پارلیمنٹ کے قریب واقع جامع مسجد پہونچ کر وہاں تقریباً آدھے گھنٹے تک عبادت کی۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ان کے دورۂ مسجد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظام کیا گیا تھا۔ اس علاقہ میں سکیورٹی عملے کو تعینات کردیا گیا تھا۔ عبدالرزاق اُن 10 آسیان قائدین میں شامل ہیں، جنھوں نے آج راج پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعظم ملائیشیا اپنی اہلیہ کے ہمراہ یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اِن کا خیرمقدم کیا اور واپسی میں اُنھوں نے وزیراعظم ملائیشیا کی اہلیہ سے دورۂ ہند اور پریڈ کے مشاہدہ پر اظہار تشکر کیا۔