وزیراعظم ملائیشیا نجیب جعلسازی کے مقدمہ میں بری

کوالالمپور ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق کو آج 70کروڑ امریکی ڈالر مالیتی عطیہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے اپنے خانگی بینک کھاتے میں منتقل کرنے کے الزام کے مقدمہ میں بے قصور قرار دیئے گئے جس سے انہیں بڑے پیمانے پر راحت حاصل ہوئی ۔ اٹارنی جنرل محمد آفندی علی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کے انسداد بدعنوانی محکمہ کی تحقیقات سے وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت حاصل نہیں ہوا جس کی وجہ سے انہیں بے قصور قرار دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجیب رزاق کو اس رقم کی اپنے خانگی کھاتے میں منتقلی کرنے کی منظوری دینے کا کوئی علم نہیں ہے ۔