واچ: ریلوے اسٹیشن کے قریب میں کھڑے 200گاڑیاں جل کر خاکستر

رائے پور:پولیس نے کہاکہ چھتیس گڑکے صدر مقام رائے پور ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ علاقے میں اتوار کے روز لگی آگ میں 200سے زائد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی۔

پی ٹی ائی کو اسٹیشن ہاوز افیسر گورنمنٹ ریلوے پولیس ( جی آر پی) راج کمار بورجھا نے بتایا کہ تقریباً 12بجے کے قریب ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ علاقے لگی آگ کو دیکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ فائیر اور ایمرجنسی سروس نے جہاں فوری طور پر جی آر پی اور آرپی ایف (ریلوے پروٹکشن فورسس)وہیں مقامی لوگوں نے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں ‘ بشمول موٹر سیکل اور موپیٹس کو بچانے کے کام پر مامور ہوگئے۔

آگ پر قابو پانے کے لئے تقریبا دوگھنٹے لگے ۔جب تک آگ پر قابو پایاجاتا اس وقت تک تقریبا 200گاڑیاں اور کچھ سیکل جلکر خاکستر ہوگئے تھے۔گرمی کی شدت دھویں کے بادلوں اور پٹرول پھیلنے کی وجہہ سے آگ او رتیزی کیساتھ پھیلی۔

https://www.youtube.com/watch?v=ofKwQwkdJ9U

پولیس نے کہاکہ ’’ ہم اب بھی جلی ہوئی گاڑیوں کی حقیقی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے ہیں‘ ہوسکتا ہے وہ 200سے زیادہ ہوسکتے ہیں‘‘ایس ایچ او نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایک ہزار کے قریب ٹووہیلرس اور سیکل واقعہ کے وقت موقع پر پارک کی گئی تھی۔ پولیس والوں اور راحت کاری ٹیم نے تقریبا ادھے سے زیادہ گاڑیوں کو آگ سے بچایا۔

کوئی فرد اس حادثے میں زخمی نہیں ہوا ہے ‘‘۔ایس ایچ او نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہہ کا اب تک انکشاف نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے ۔ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔