جب ایک ’ اڈی‘ کار کسی حاملہ عورت کی زندگی سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوجاتی ہے؟
غازی آباد۔اس درد ناک ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ‘ ایک بار ضرور کہیں کہ پھر ایک بار ’ انسانیت شرمسار ہوئی ہے‘۔
ایک شخص اپنے حاملہ بیوی جو درد سے تڑپ رہی ہے اسپتال لیکر جارہا تھا کہ جلد بازی میں اس کی کار سے آگے چل رہی دوسری اڈی کے بمپر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار کو معمولی نشان لگے۔
مذکورہ اڈی کار کی ڈرائیور بھی ایک عورت ہی ہے جس نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوسرے شخص سے الجھ پڑی۔
مذکورہ عورت نے کچھ دیر بعد اڈی سے ٹکرانے والی دوسری کار کی چابیاں چھین کر حاملہ عورت کو در د سے تڑپتا وہیں پر چھوڑ دیا جو ویڈیو میں صاف طور پر دیکھائی دے رہا ہے۔
غازی آباد سے موتی نگر جانے والے نیشنل ہائی وئے 58پر یہ واقعہ پیش آیا۔مذکورہ 1:37کا یہ ویڈیوجو فیس بک پر پوسٹ کیاگیاہے جس میں سڑک کے کنارے کھڑے لوگ مذکورہ عورت کو حالات کی مجبوری سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے چابیاں واپس کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں مگر وہ عورت کسی کی سننے کو تیار نہیں ہے۔
یہاں تک پولیس کی مداخلت بھی اس کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں ناکام رہی ۔
جب ہجوم نے برہمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے تشدد برپا کیاتب وہ چابیاں پھینکتے ہوئے دیکھی گئی۔نٹیزنس کی جانب سے مذکورہ عورت کے برتاؤ پر شرمندگی کا اظہار کیاجارہا ہے۔