نئی دہلی:بگ باس سیزن 10کی سب سے متنازع سوامی اوم قبل ازیں ازیں قومی ٹیلی ویثرن پر عورت کو تمانچہ رسید کیاتھااور اب ایک پرانا ویڈیو جس میں اوم جی فلم ادکار شاہ رخ خان‘ سیف علی خان اور عامر خان کے خلاف بھڑکے ہوئے ہیں۔
اس ویڈیو میں وہ ویٹرن اداکارہ شرمیلا ٹائیگور‘ ان کے بہو کرینا کپور خان اور گوری خان پر پیسوں کے لئے شادی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں ’’ لوجہاد‘‘ کا شکار قراردے رہے ہیں۔ویڈیو میں و ہ اس بات کا دعویٰ کرتے دیکھائے دے رہے ہیں’’ گوری ایک غریب گھر سے تھی۔ اس کی شادی بھی ایک لو جہاد ہے۔
وہ جانتی تھی ایس آر کے کا مستقبل تابناک ہے۔ شاہ رخ خان کی ماں ان کی بھگت تھے۔ میں نے انہیں یہ بتایا تھا کہ ایس آر کے مستقبل میں سوپر اسٹار بننے گا۔ اسی وجہہ سے گوری نے اس سے شادی کی ‘‘۔
https://www.youtube.com/watch?v=HISAL50XQvg
اوم نے اس بات کابھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایس آر کے ‘ عامر اور سیف کو ہندو مذہب اختیار کرنے کے لئے مجبور کیاتھا۔ اور ویڈیو میں اوم جی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ویلنٹائن ڈے تک ان تین کو اغواء کریں گے جس میں و ہ ناکام رہے