نئی دہلی:اب سوامی اوم نے سلمان خان کے ساتھ داؤد ابراہیم کو بھی اپنا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کے حامی اوم کی تلاش میں باہر انتظار کررہے ہیں۔
جمعہ کے روز سوامی اوم سیکٹر 126کے ایک نیوز چیانل اسٹوڈیو میں مباحثہ میں حصہ لے رہے تھے جہاں سوامی اوم کے حامیوں ‘ شائقین اور دیگر شراکت داروں کے مابین جھگڑا پیش ائے ۔
’’سوامی اوم کے مطابق‘ وہ وہاں پر سیکٹر 126کے اسٹوڈیو میں جمعہ کے روز بحث میں حصہ لے رہے تھے کہ ان پر سامعین میں سے ان پر حملہ کردیاگیا۔
سوامی نے جو دعویٰ کیاہے وہ سننے میں تو عجیب لگتا ہے مگر انہو ں نے کہاکہ سلمان خان او رداؤد ابراہیم سے میرے جان کو خطرہ ہے‘ او رجمعہ کے روز جن لوگوں کے مجھ ہر حملہ کیا ہے وہ سلمان اور داؤد کے لوگ تھے‘‘۔
اے ایس پی گرور نے یہ بات کہی۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ کوئی ایف ائی آر اب تک درج نہیں کیاگیا ہے کیونکہ ہم حقائق سے واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
بہت جلد ہم فوٹیج کا مشاہدہ کریں گے ‘ اسکے بعد دیکھا جائے گا اس معاملے میں کرنا کیا ہے‘‘۔