احمد نگر۔پولیس نے اتوار کے روز بتایاکہ مہارشٹرا کے احمد نگر میں واٹس ایپ پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے پولیس کانسٹبل کو برطرف کردیاگیا ہے۔رامیش شنڈے کانگریس رکن اسمبلی او رابق منسٹر بالا صاحب تھوراڈ کے باڈی گارڈ کے نوکری کررہاتھا ۔
پولیس نے بتایا کہ شنڈے نے حالیہ دنوں میں مودی پر مبینہ تنقید والا پوسٹ واٹس ایپ پر شیئر کیاتھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس مسلئے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیاگیاتھا۔پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے سپریڈنٹ آف پولیس احمد نگر راج کمار شرما نے کہاکہ ’’ ضلع پولیس کے سائبر سال سے حاصل تفصیلات جانچ کے بعد ہفتہ کے روز شنڈے کے خلاف کاروائی کی گئی‘‘۔
پندرہ روز قبل ایک بنگلور کے پولیس کانسٹبل کو بھی نریندر مودی کے متعلق قابل اعتراض فیس بک پر پوسٹ کرنے کی وجہہ سے برطر ف کردیاگیاتھا۔
پولیس کانسٹبل سامیول نے لکھا تھاکہ’’ کیاآپ نے پہلے کبھی سپاہیو ں کو احتجاج کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ آپ نے پہلے کبھی اس طرح کا احتجاج دیکھا ہے؟ کیا مودی حکومت کے لئے اس سے زیادہ شرم کی بات کچھ او رہوسکتی ہے؟وزیراعظم بننے کے بعد کیاتمہارے لئے یہ کافی نہیں ہے؟