مولانا طارق جمیل اپنے خطاب میں کہتے ہیں اللہ کے رسول مقبولﷺ کے پاس سب سے مقبول عمل والدین کی خدمت ہے ۔ او راللہ تعالی نے بھی ماں کے پیرو ں تلے جنت مقرر کی ہے۔ لحاظہ جن کے والدین باقید حیات ہیں تو وہ اپنے والدین کی خدمت کریں اور جنت میں اعلی مقام حاصل کریں۔
مولانا نے اپنے خطا ب میں حضرت اویس قرنیؓ کے متعلق رسول مقبول ؐ کی بشارت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے رسول ؐ نے حضرت علیؓ اور حضرت عمرؓ سے کہاکہ جب بھی تم اویس قرنی کو پاؤ تو ان سے اپنے لئے دعاء کراؤ کیونکہ حضرت اویس قرنی نے اپنے والدین کی خدمت کے ذریعہ بہت اونچا مقام حاصل کیااور اللہ تعالی کبھی بھی ان کی دعاء رد نہیں کرتے
۔پیش ہے مکمل ویڈیوضرور ملاحظہ کریں۔