والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کوعورتوں کے احترام کی تربیت دیں۔ ایس آر کے

ممبئی : بالی وو ڈ سوپر اسٹار کنگ خان نے والدین پر زوردیا کہ وہ وہ اپنے بچوں کو عورتوں کے احترام کا سبق پڑھائیں۔حالیہ عرصہ میں خواتین کے ساتھ بنگلور میں پیش ائے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے بڑے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کنگ خان نے کہاکہ ’’ یہ ایک غلط بات ہے ۔

میں سمجھتا ہوں ماں باپ کے لئے اپنے بچوں کو عورتوں کا کس طرح کیاجانا چاہئے اس کے متعلق تربیت دینے کی ضرورت ہے‘‘۔

ایس آر کے ہفتہ کے روز ارچنا کوچر کے شو میں میڈیاسے بات کررہے تھے‘ جہاں پر وہ ایک شو اسٹاپر کے حیثیت سے والک بھی کی۔یہ ایک چیاریٹی شو تھا جس کا مقصد کوکیلا بین دھیر بھائی امبانی اسپتال اور ریسرچ سنٹر میں ایک سو بچو ں کے دل کی سرجری کے لئے فنڈ اکھٹا کرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ تمام عورتیں میری بیٹیاں اور ماؤں کی حیثیت سے میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ یہ لوگ زمین پر سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں‘ یہ قدرت کی تخلیق ہیں‘ چاہے ان کا تعلق کسی بھی شعبہ جات سے ہو‘ ان کا احترام کرنا چاہئے‘‘۔

بنگلور میں نئے سال کے جشن کے دوران پیش ائے اس واقعہ پر بالی ووڈ ادکار جیسے سلیم خان‘ شیکھر کپور‘ اکشئے کمار‘ فرحان اختر نے اپناسخت ردعمل پیش کیاہے۔