نیوکلیئر مسلح پاکستان دہلی پر حملہ کے قابل

صرف پانچ منٹ کا وقت درکار ‘ نیوکلیئر سائنسداں عبدالقدیر خان کا بیان
اسلام آباد ۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام) نیوکلیئر مسلح پاکستان میں ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کو پانچ منٹ کے اندر نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے ۔ بابائے پاکستان نیوکلیئر پروگرام ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے پہلے نیوکلیئر تجربوں کی 18 ویں سالگرہ تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1984ء میں ہی نیوکلیئر طاقت بن گیا تھا اُس وقت کے صدر جنرل ضیاء الحق نے اس کی مخالفت کی تھی ۔ پاکستان کے نیوکلیئر تجربے 1998 میں عبدالقدیر خان کی زیرنگرانی کئے گئے تھے ۔ 80سالہ نیوکلیئر طبیعیات کے ماہر نے کہا کہ جنرل صیاء جو 1978ء سے 1988ء تک پاکستان کے صدر تھے نیوکلئیر تجربوں کے مخالف تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ پوری دنیا فوجی کارروائی کرے گی اور ان تجربوں میں مداخلت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی امداد جو پاکستان کو دی جارہی تھی کم کردی جاتی تو افغانستان میں سوویت یونین کا قبضہ برقرار رہتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمارا منصوبہ تھا کہ 1984ء میں ہے نیوکلیئر تجربہ کیا جائے لیکن اس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے اس اقدام کی مخالفت کی ۔ عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستان میں دہلی کو کوہوٹا سے جو راولپنڈی میں واقع ہے پانچ منٹ کے اندر دہلی پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہے ۔ کوہوٹا میں کوہوٹا تحقیقی لیباریٹریز قائم ہے جنہیں پاکستان کا کلیدی یورینیم افزدودگی کارخانہ سمجھا جاتا ہے جو ایٹم بم کے پراجکٹس سے مربوط ہے ۔ 2009ء میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبدالقدیر خان کو پاکستان کا آزادی شہری قرار دیا اور انہیں پورے ملک میں آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دے دی ۔

ہندوستان نے عبدالقدیر خان کا دعوی مسترد کردیا
نئی دہلی۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نیوکلیئر سائنسداں برادری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کے دعوے کو مسترد کردیا۔ سابق فوجی سربراہ جنرل این سی وج نے کہا کہ یہ بیان انتہائی بچکانہ ہے۔ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) گرومیت کنوال نے کہا کہ عبدالقدیر خاں اس طرح کی بے بنیاد باتوں کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ دیگر کئی سرکردہ شخصیتوں نے بھی اس دعوے کو مسترد کردیا۔
انہوں نے اس سلوک پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان کبھی بھی پہلا مسلم نیوکلیئر ملک اُن کی خدمات کے بغیر نہیں بن سکتا تھا ۔ ہم نے یہ صلاحیت انتہائی مشکل حالات میں حاصل کی ہے ۔ انہوں نے ان کے ساتھ پرویز مشرف کے دور میں اختیارکردہ رویہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے نیوکلئیر سائنسدانوں کو احترام حاصل ہونا چاہیئے جس کے وہ مستحق ہے لیکن ہمیں اپنی خدمات کا بدترین معاوضہ دیا جارہا ہے ۔