نئی دہلی: ایک نیوز چینل پر لائیو مباحثہ کے دوران اس وقت انتہائی بد مزگی او رذلت آمیز پید ہوگئی جب مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن اعجاز ارشد قاسمی کی پینل موجود خواتین سے گرما گرم بحث کے دوران ہاتھا پائی ہوگئی ۔
پروگرام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین طلاق کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے والی ایک خاتون فرح فیض نے اعجاز ارشد قاسمی کو تھپڑ رسید کردئے ۔جس پر کافی ہنگامہ ہوا ۔چینل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا ۔جس کے بعد اعجاز قاسمی کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایک خانگی چینل پر تین طلاق اور شرعی عدالت کے قیام پر بحث چل رہی تھی او راسی دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔بحث کے دوران پہلے فرح فیض نے ہی اعجاز قاسمی کو تھپڑ مارا ۔واضح رہے جکہ فرح فیض تین طلاق کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دہندہ ہے ۔اور فرح فیض آر ایس ایس سے وابستہ راشٹر وادی مسلم مہیلا سنگ کی صدر بھی ہیں ۔
آج کل ٹی وی چینلوں میں ہونے والے مباحثوں میں اکثر مسلمانوں کی نمائندگی کے نام پر ایسے افراد اسٹوڈیو پہنچتے ہیں جنہیں نہ تو سیاسی او رسماجی مسائل کا درست علم ہوتا ہے اورنہ ہی وہ ان چینلوں کے ہتھکنڈے سمجھ پاتے ہیں جن کا واحد مقصد ہی مسلمانو ں کو نشانہ پر لینا ہے ۔نام ونمود اورٹی وی پر نظر آنے کے خواہشمند لوگ ان چینلوں کے مباحثہ میں جانے کو قابل فخر سمجھتے ہیں او ر اپنے لئے اورپوری قوم کیلئے ذلت ورسوائی کا سبب بنتے ہیں ۔