نیوآرلیانس میں پریڈ کرنے والوں کو کار کی ٹکر ‘28زخمی

نیوآرلیانس ( امریکہ ) ۔26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مشتبہ شخص حراست میں لے لیا گیا جب کہ 28افراد زخمی ہوگئے ۔ اس کی کار انڈیمیان پریڈ کرنے والے ہجوم اور اس کے تماشیائیوں کے درمیان گھس گئی تھی ۔ یہ پریڈ نیو آرلیانس کے قلب میں کی جارہی تھی ۔ پولیس کے سربراہ مائیکل ہیریسن نے کہا کہ مشتبہ شخص سے تفتیش کی جارہی ہے کیونکہ اس نے نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کی تھی ۔ ہیریسن قبل ازیں ذرائع ابلاغ میں دہشت گردی کا مشتبہ ملزم ظاہر کیا گیا تھا لیکن اُس نے اس کی تردید نہیں کی تھی اور نہ یہ کہا تھا کہ اس سلسلہ میں اس کا ایک ہمشکل ملوث تھا ۔ پولیس کے سربراہ کے بموجب اُسے شبہ ہے کہ یہ شخص انتہائی نشہ میں تھا جب کہ اس نے پریڈ کرنے والے ہجوم کو ٹکر دے دی تھی ۔ ٹکر کے بعد 21 افراد دواخانہ میں شریک کردیئے گئے ‘ان میں سے پانچ متاثرین گہری نگرانی میں ہیں ۔ دیگر 7 افراد نے دواخانہ میں شریک ہونے سے انکارکردیا ۔ شہر کی ہنگامی خدمات کے ڈائرکٹر جیف ایلڈر نے اس کی اطلاع دی ۔ متاثرین کی عمریں 3یا 4سال سے لیکر 30 اور 40کی دہائی کے درمیان ہیں ۔ زخمی میں نیو آرلیانس کا ایک پولیس افسر بھی شامل ہیں جو ڈیوٹی پر تھا ۔ اس کے معائنہ جاری ہیں تاکہ زخموں کی شدت کا تعین کیا جاسکے ۔ یہ خاتون پولیس عہدیدار ہشاش بشاش ہے ۔