نیشنل کانفرنس او رکانگریس میں انتخابی اتحاد کا اعلان 

جموں : نیشنل کانفرنس او رکانگریس نے جموں و کشمیر کی چھ میں تین پارلیمانی نشستوں پر ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کرنے دو نشستوں پر اپنی اپنی پارٹیوں کے امیدوار کھڑے کرنے او رلداخ کی نشست کا فیصلہ التواء رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لداخ نشست کے لئے بھی اپنی اپنی پارٹیو ں کے امیدوار کھڑے کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ فاروق عبداللہ یہاں پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

انہوں نے کہا کہ دونو ں سیاسی جماعتوں نے فیصلہ لیا ہے کہ نیشنل کانفرنس جمو ں و اودھم پور پارلیمانی نشستوں پر کھڑے ہونے والے کانگریس کے امیدواروں کی حمایت کرے گی جبکہ سری نگر اور بڈگام کی پارلیمانی نشست کے حوالے سے کانگریس پارٹی نیشنل کانفرنس کے امیدوار فاروق عبداللہ کی حمایت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ او ربارہمولہ پارلیمانی نشستوں پر دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کھڑے کریں گی لیکن دونوں کے درمیان دوستانہ مقابلہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لداخ پارلیمانی نشست کیلئے بھی دونو ں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کھڑے کرنے پر غور کررہی ہیں ۔ ڈاکٹر عبد اللہ نے کہا کہ دونو ں جماعتوں کا اتحاد ملک کی سیکولر شناخت کی بقا کے لئے کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر غلام نبی آزاد نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ملک کے اتحاد او رسیکولرزم کے بقا کیلئے متحد ہونے کی بات کی ہے ۔